۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شام کے صدر بشار اسد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

حوزه/ کل شام کے صدر بشار الاسد نے تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی، رہبر معظم انقلاب نے اس ملاقات میں فرمایا کہ شامی حکومت اور قوم کی حمایت کو مزاحمتی فرنٹ کی حمایت سمجتے ہیں اوراس پر فخر کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل شام کے صدر بشار الاسد نے تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی، رہبر معظم انقلاب نے اس ملاقات میں فرمایا کہ شامی حکومت اور قوم کی حمایت در اصل مزاحمتی فرنٹ کی حمایت ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے پیر کے دن شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات میں فرمایا کہ شام کی کامیابی، امریکہ اور علاقائی سامراجیوں کی شکست کی وجہ اس ملک کے صدر اور قوم کی مزاحمت اور مستحکم عزم تھی۔

رہبر معظم نے امریکہ کی جانب سے شام اور عراق کی سرحدوں میں مسلسل موجودگی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اسی لئے دشمن ہرگز اپنی سازشوں کو نفاذ نہیں کرسکے گا۔

ملاقات میں شام کے صدر بشار الاسد شام کیلئے ایران کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا شام کی جنگ ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کی مانند تھی اور ایران اس میں شام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

واضح رہے کہ شام کے بحران کے بعد صدر بشار اسد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے پہلی ملاقات ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .